اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فدا حسین نے بھارتی تن ساز کو پچھاڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بشکک: باڈی بلڈر بھارتی تن ساز کو پچھاڑ کر مسٹر ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی تن ساز فدا حسین نے آئی ایف بی بی ایشین چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے مسٹر ایشیا کا ٹائٹل جیت لیا ہے، انہوں نے 90 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔

فدا حسین بھارتی تن ساز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایلیٹ پروکارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی باڈی بلڈر بن گئے ہیں۔ فدا حسین نے اس سے قبل مینز کیٹیگری میں سلور میڈل بھی حاصل کیا تھا۔

خیال رہے کہ جولائی میں تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہونے مسٹر یونیورس 2022 مقابلوں میں پاکستانی تن ساز فہیم ملک نے تاریخ رقم کی تھی، فہیم ملک نے ملکی تاریخ میں پہلی بار پرو کارڈ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں