فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی فوج کے سربراہ نے فون کر کے اسرائیل سے کشیدگی کےدوران پاکستان کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل کو ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے فون کیا اور امریکا و اسرائیل جنگ میں ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
سربراہ ایرانی فوج نے کہا کہ مسلط جارحیت میں پاکستان نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہم ساتھ کھڑے ہونے پر پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان ساتھ کھڑا ہوا اس جرات مندانہ موقف پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔