جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب کی اہم ملاقات ہوئی۔

یہ ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس کا مقصد پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانا اور بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا تھا۔

ملاقات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی جبکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مالیاتی نظام اور بلاک چین ٹیکنالوجی میں مہارت سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

بلال بن ثاقب نے فیلڈ مارشل کو عالمی سطح پر کرپٹو اور بلاک چین میں پاکستان کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے فیلڈ مارشل کو ورلڈ لبرٹی فنانشل اور بائنانس کے بانی کے وفد کے دورہ پاکستان، بین الاقوامی تعاون اور کرپٹو کرنسی کے شعبے میں نوجوانوں کی تربیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان میں اضافی بجلی بٹ کوائن مائننگ،اے آئی ڈیٹا سینٹرز کےلیےاستعمال ہوگی، نوجوانوں اوراسٹارٹ اپس کوبلاک چین حل تیار کرنے کے لیے سہولت ملے گی۔

فیٹف گائیڈلائنز کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ اتھارٹی قائم کردی گئی، سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل امریکا میں جلدبٹ کوائن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

یاد رہے وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے اور پاکستان کی ورچوئل اثاثہ معیشت کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں