بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔

سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ اس وقت ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔

بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی بنانے اور دشمن کو شکست سے دوچار کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کر کے انہیں فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

ائیر چیف کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ فوجی افسران اور جوانوں کو معرکہ حق میں گراں قدر خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں