فٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے سعودی عرب کی پہلی خاتون کو بین الاقوامی ریفری نامزد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق فیفا نے سعودی عرب کی پہلی خاتون کو فٹبال کی بین الاقوامی ریفری نامزد کردیا ہے۔ یہ خوش نصیب سعودی خاتون انود الاسماری ہیں جو بین الاقوامی پینل میں شامل 8 سعودیوں میں پہلی خاتون ہیں۔
سعودی عرب میں قومی خواتین فٹبال ٹیم کے قیام کو ایک سال سے بھی کم وقت ہوا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ سعودی عرب میں فٹبال ایک مقبول کھیل ہے اور اس کی ایک ٹیم بھی ہے جو فیفا ورلڈ کپ کے مقابلوں میں حصہ لیتی ہے۔
حالیہ فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے اپنے افتتاحی میچ میں عالمی چیمپئن برازیل کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کرکے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔