اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

فیفا نے حسن علی کی نقل اتارتے ہوئے کیا لکھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا کی جانب سے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی نقل اتارنے کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیفا نے انگلش فٹبالر بوکایو ساکا کی تصویر اس موقع پر شیئر کی جب انہوں نے یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف 80 منٹ میں گول کرکے اسکور برابر کردیا تھا۔

سوئٹزرلینڈ کے فٹبالر بریل ایمبولو نے پہلا گول میچ کے 75ویں منٹ میں کیا اور ساکا نے پانچ منٹ کے بعد گول کرکے مقابلہ برابر کردیا تھا۔

- Advertisement -

انگلینڈ نے پنالٹی ککس پر 5-3 سے کامیابی حاصل کی، انگلش ٹیم سیمی فائنل 11 جولائی کو نیدرلینڈز سے کھیلے گی۔

تاہم فیفا کی انسٹاگرام پر پوسٹ نے حسن علی کے ’کنگ کرلے گا‘ بیان کی یاد تازہ کردی۔

فیفا کی جانب سے بوکایو ساکا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا گیا کہ ’ساکا کرلے گا۔‘

ساکا کرلے گا

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک پوڈ کاسٹ میں فاسٹ بولر حسن علی نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’کنگ کرلے گا۔‘

حسن علی کا کہنا تھا کہ ’ہم اس کو بابر نہیں کہتے، ’کنگ‘ کہتے ہیں۔‘ کنگ کرلے گا۔‘

یاد رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی ان دنوں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں اور ورکشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں