دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 میں منگل کو سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے شکست دی تھی جس کے بعد فاتح ٹیم کے مداحوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد اسٹیڈیم کے باہر سے ایک ٹی وی رپورٹر لائیو شو کررہا ہوتا ہے اس دوران کچھ سعودی مداح آتے ہیں اور کیمرے کے سامنے میسی کی ٹرولنگ شروع کردیتے ہیں۔
"where's messi" 😂😭😭https://t.co/JYRQXGxesN
— J. (@TotalKroos) November 23, 2022
سعودی مداحوں نے غیر ملکی رپورٹر سے پوچھتے ہیں کہ میسی کہاں ہے؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیرملکی رپورٹر بھی اس بات پر ہنستے ہیں اور ساتھ ہی سعودی عرب کی فٹبال ٹیم کے مداحوں کو مبارک باد دیتا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کو میچ کے بعد گفتگو کے دوران لیونل میسی کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑا دھچکا ہے، ایک شکست جو تکلیف دیتی ہے، لیکن ہمیں اپنے آپ پر بھروسہ برقرار رکھنا ہوگا۔