تازہ ترین

جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث ایک اور خاتون کی شناخت ہوگئی

راولپنڈی : جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات...

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

فیفا ورلڈکپ 2022 کے شیڈول میں تبدیلی، ٹورنامنٹ کا آغاز کب ہوگا؟

دوحا: قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں برس قطر میں ہونے والا فیفا ورلڈکپ اپنے طے شدہ شیڈول سے ممکنہ طور پر ایک روز قبل شروع ہوگا، اور ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اب 21 نومبر کے بجائے میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان پیر کے روز 21 نومبر کو دن 12 بجے طے کیا گیا تھا جبکہ قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ بھی 21 نومبر کو ہی شیڈول تھا لیکن ماضی کے برعکس رواں برس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ میزبان ٹیم کا نہ ہونے کی وجہ سے فیٖفا کی جانب سے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیفا گورننگ باڈی کے انتظامی معاملات کے سیکشن کی جانب سے پہلا میچ قطر کو منتقل کرنے کا پرپوزل دیا گیا، جس کے بعد جنوبی امریکی کنفیڈریشن کی جانب سے بھی گزارش کی گئی، جس پر فیفا کی جانب سے  قطر اور ایکواڈور سے بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈکپ ٹرافی، لاہور نے بڑا اعزاز پالیا

دونوں ممالک کی جانب سے آمادگی ظاہر کرنے کے بعد مذکورہ پرپوزل حتمی منظوری کیلئے 6 فیڈریشنز اور فیفا صدر پر مشتمل بیورو آف فیفا کونسل کو ارسال کیا گیا ہے جہاں سے ممکنہ منظوری کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

دوسرے جانب سینیگال اور نیدرلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ پیر کے روز یعنی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز ہی کھیلا جائے گا اور پہلے سے شیڈول چار میچز کے بجائے صرف تین میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے باقی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔

Comments