کر لی
ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ناک آﺅٹ مرحلے میں دو سابق چیمپینز ٹکرائے، جس میں فتح فرانس کے نام ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق آج عالمی مقابلے کے پہلے ناک آﺅٹ میچ میں میسی کی ارجنٹینا اور گریزمین کی فرانس مدمقابل آئیں۔
پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی دفاعی لائن کی غلطی کی وجہ سے فرانس کی پینالٹی مل گئی، جس پر گریزمین نے گول کیا۔ البتہ پہلے ہی ہاف میں ڈی مریا نے خوبصورت گول داغ کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف کے اوائل میں دونوں ٹیموں نے تیز کھیلا کھیلا۔ پہلے ارجنٹینا نے برتری حاصل کی، مگر جلد ہی فرانس نے برتری برابر کر دی۔
بعد ازاں کلیان مابیے نے دو خوبصورت گول داغ کر اسکور 4-2 کر دیا، جس کے بعد ارجنٹینا نے آخری لمحات میں ایک گول ضرور اسکور کیا، مگر اب واپسی ناممکن تھا۔
میچ کے ارجنٹیا کی دفاعی لائن کی خامیاں عیاں ہوگئیں، جس کے کھلاڑی فرانسیسی فارورڈز کو مارک کرنے میں ناکام رہے۔
ناک آﺅٹ مرحلے کے اس پہلی شکست کے بعد میسی کی ارجنٹینا کا ورلڈ کپ 2018 میں سفر تمام ہوا، ناقدین کا خیال ہے کہ یہ میسی کا آخری ورلڈ کپ ہے اور وہ مزید عالمی مقابلوں میں شاید نظر نہ آئیں۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: کیا سپر اسٹار میسی اور لیجنڈ میراڈونا کے تعلقات کشیدہ ہیں؟
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔