ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آج کھیلے جانے والے میچز میں بیلجیئم اور تیونس نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آج بیلجیئم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوا جبکہ تیونس اور پاناما کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
بیلجیئم اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بیلجیئم نے مخالف ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا جبکہ دوسری جانب تیونس کی ٹیم نے پاناما کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
اس کھیل کے بعد گروپ جی سے بیلجیئم اور انگلینڈ کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں، فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنلز میں بیلجیئم کا مقابلہ جاپان جبکہ انگلینڈ کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: کولمبیا اور جاپان کے مداحوں کے لیے خوش خبری
قبل ازیں آج گروپ ایچ میں کولمیبا سینگال، جبکہ پولینڈ جاپان کے مدمقابل آئی، دونوں ہی میچ انتہائی اہم تھے۔
میچ میں دونوں ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، سینگال کی دفاعی لائن کولبمیا کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرتی رہیں، مگر آخر کار کولمبیا گول کرنے میں کامیابی رہی، کولمبیا نے برتری میچ کے آخر تک برقرار رکھی، یوں چھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے مرحلے تک رسائی پا لی۔
بعد ازاں گروپ ایچ ہی کے ایک مقابلے میں جاپان اور پولینڈ مدمقابل آئیں، میچ میں جاپان کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا، جس کے پاس چار پوائنٹس تھے، مگر پولینڈ نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا، پولینڈ کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں گول کرکے برتری حاصل کی، جو آخر تک برقرار رہی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔