ماسکو: روس میں فیفا ورلڈ کپ 2018 میں بڑے مقابلے آج شروع ہوں گے، جس کے بعد سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا تعین ہوجائے گا.
تفصیلات کے مطابق عالمی مقابلے میں کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی، 32 میں سے فقط 8 ٹیمیں میدان میں رہ گئی ہیں، جو ٹرافی کے لیے ٹکرائیں گی۔
یاد رہے کہ ارجنٹینا، پرتگال، اسپین اور میکسیکو جیسی ٹیموں کی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ سے چھٹی ہوگئی تھی، اب فرانس یوروگوائے سے، برازیل بیلجیم سے، سوئیڈن انگلینڈ، جب کہ میزبان روس کروشیا سے ٹکرائیں گی۔
آج کوارٹر فائنل میں چار بڑی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، یوروگوائے فرانس، برازیل بیلجیم سے مدمقابل ہوگی، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔
واضح رہے کہ فرانس ارجنٹینا کو شکست دے کر، جب کہ یوروگوائے پرتگال کو پچھاڑ کر کوارٹر فائنل تک پہنچی ہیں۔ بیلیجیم نے کانٹے دار میں مقابلے میں جاپان، جب کہ برازیل نے میکسیکو کو شکست دی تھی۔
ناقدین سنسنی خیز مقابلوں کی توقع کر رہے ہیں، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے اور روس فٹ بال مداحوں کی توجہ کا محور بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ اپنے اپ سیٹس کے لیے مشہور ہے، کئی بڑی ٹیمیں باہر ہوچکی ہیں، ناقدین نے مزید اپ سیٹس کی پیش گوئی کی ہے۔
فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ نے کولمبیا کو شکست دے دی
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں