ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے 2026 میں ہونے والے عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے مجموعی طور پر 104 مقابلے ہوں گے۔

دنیا میں سب سے مقبول کھیل فٹبال کے 2026 میں ہونے والے عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی امریکا، میکسکیو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کریں گے۔ یہ ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 104 میچز کا انعقاد ہو گا۔ 78 میچز امریکا جبکہ کینیڈا اور میکسیکو میں 13،13 میچز کھیلے جائیں گے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ میں پہلی بار 48 ٹیمیں شرکت کریں گے۔ اس سے قبل 32 ٹیمیں میگا ایونٹ میں شرکت کرتی رہی ہیں۔ 2022 کے عالمی کپ کی فاتح ارجنٹینا 2026 کے ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن ہوگی۔

- Advertisement -

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شریک ٹیموں کو 12 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل کی گئی ہیں۔ میچز کے لیے تینوں میزبان ممالک کے 16 شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے سب سے زیادہ میچز ڈیلاس میں کھیلے جائیں گے جن کی تعداد 9 ہوگی اور ہر میزبان ملک اپنے ملک میں تین تین میچز کھیلے گا۔

 

میچز کے لیے جن شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں امریکا میں نیو یارک، ڈیلاس، میامی، کانسس سٹی، ہیوسٹن، اٹلانٹا، لاس اینجلس، فلیڈلفیا، سیئٹل، سین فرانسسکو اور بوسٹن جب کہ میکسیکو کے شہر میکسیکو سٹی، منٹیرے،  گوادالاخارا اور کینیڈا کے شہر میں وینکوور اور ٹورنٹو بھی شامل ہیں۔

میچ شیڈول کے مطابق  فیفا ورلڈ کپ 2026 ایونٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو اور  فائنل 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنلز ڈیلاس اور اٹلانٹا میں 14 اور 16 جولائی  اور تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی کو میامی میں ہوگا۔

 فیفا کے مطابق گروپ کے ابتدائی 2 میچ ڈے پر دو، دو میچز ہوں گے جب کہ گروپ کے آخری چار میچ ڈے پر روز 6،6 میچز ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں