اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

ویڈیوز اور تصاویر: فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب میں سرکاری سطح پر جشن

اشتہار

حیرت انگیز

فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب میں ملک گیر جشن منایا گیا فینز سڑکوں پر نکل آئے شاندار آتشبازی اور ڈرون شو ہوا۔

فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب میں سرکاری سح پر ملک گیر جشن منایا گیا۔ اس کھیل کے دیوانے فینز سڑکوں پر نکل آئے اور ہلہ گلہ کر کے جشن منایا۔ اس موقع پر شاندار آتشبازی سے آسمان رنگ ونور سے نہا گیا جب کہ ڈرون شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

- Advertisement -

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت کھیل کے تعاون سے سعودی دارالحکومت ریاض میں اس تاریخی دن کو یاد گاربنانے کے لیے خصوصی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں میں گھڑ سوار دستے اور الیکٹریکل اسکواڈ کاریں شامل تھیں۔

اس کے علاوہ ریاض کی عمارتیں تھری ڈی روشنی سے مزین ہوگئیں۔ ایئر شو منعقد ہوا اور غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔

مملکت کے دیگر شہروں جدہ ، طائف ، حائل ، ابھا کے علاوہ تمام علاقوں میں بھرپور  جشن منایا گیا۔ ثقافتی رقص کیے گئے۔

جدہ میں بھی ورلڈ کپ کی میزبانی کی خوش میں شہر کے قدیم تاریخی علاقے البد کی رونقیں دوبالا ہو گئیں۔ یہاں سب لائٹوں سے مملکت کے قومی پرچم سے مزین کیا گیا۔ کورنیش پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد جشن میں شرکت کرنے کے لیے پہنچی، جہاں رات گئے تک لوگ اس تاریخی دن کی خوشیاں مناتے دکھائی دیے۔

طائف میں بلدیہ کی عمارت کو سبز اور جامنی رنگ کی روشنیوں سے سجایا گیا جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر لوگوں نے اس تاریخی دن کے حوالے سے یادگار تفریحی تقریبات میں بھر پور شرکت کی۔

الجبیل اور الجوف ریجن میں بھی آتشبازی کے شاندار مناظر سے لوگ رات گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات کو سبز روشنیوں سے سجایا گیا ۔

 

جزیرہ رادین و تاروت میں پیرا گلائیڈرز نے ساحل پر خوبصورت شوز پیش کر کے اس تاریخی دن کے حوالے سے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کرے گا

تقریبات کا سلسلہ ہفتہ 14 دسمبر تک جاری رہے گا جسمیں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں