فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا کی ٹیمیں رات 12 بجے مدمقابل آئیں گی۔
فٹبال ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز کے ساتھ اس سے جڑی مختلف ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور میدان میں مراکش کی جیت کے بعد جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔
ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے شائقین فٹبال کے لیے اسکرینیں لگا کر میچز دکھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے تاکہ مداح اپنے پسندیدہ اسٹارز کو کھیلتا دیکھ سکیں یہی نہیں اتحاد ایئر ویز سمیت دیگر ایئرلائنز نے بھی مسافروں کے لیے دوران پرواز میچز دکھانے کا انتظام کیا۔
Only one step separates Lionel Messi from a #FIFAWorldCup final 🏆🇦🇷
👇 Argentina’s journey so far!
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 13, 2022
اب سیمی فائنلز میچز کھیلے جائیں گے جس سے متعلق بھارتی ڈاکٹرز نے شائقین فٹبال کو مشورہ دے دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے ڈاکٹرز نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ دل کے عارضے میں مبتلا شائقین کو سنسنی خیز میچز دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔
سرجنز کا کہنا ہے کہ سنسنی خیز میچز براہ رست دیکھنے سے ان لوگوں کے لیے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو اینجائنل درد، کورونری آرٹیریل ڈیزیز اور دل کی بے ترتیب دھڑکن یا ایرتھیمیا میں مبتلا ہیں۔
ڈاکٹر کنال سرکار کا کہنا ہے کہ شائقین کو براہ راست میچز خاص طور پر پنالٹی شوٹ آؤٹ دیکھنے سے گریز کرنا چاہیے۔
’بی ایم برلا ہارٹ ریسرچ سینٹر‘ کی ماہر امراض قلب انجن سویتیا نے 2006 کے جرمن سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ اس دور میں دل کے دورے کافی بڑھ گئے تھے خاص طور پر تب جب جرمنی کا میچ کھیلا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کولکتہ فٹبال کے مداحوں کا حب سمجھا جاتا ہے مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ کھلاڑیوں اور ٹیم کے پوسٹرز آویزاں کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کا فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔