اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ارجنٹائن یا کروشیا؟ فیفا ورلڈ کپ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا سنسنی خیز سفر اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے آج پہلا سیمی فائنل ارجنٹائن اور کروشیا کے مابین ہوگا۔

قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ اپنی تمام تر سنسنی خیزیوں کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے اور ایونٹ کے چار میچز باقی ہیں۔

ٹرافی کے حصول اور فائنل میں پہنچنے کی جنگ جیتنے کے لیے پہلا معرکہ آج ہوگا۔ آج رات 7 بجے میسی کی ارجنٹائن اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ کروشیا میدان میں اتریں گی اور ہر ٹیم کی خواہش ہوگی ہے کہ وہ مخالف کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرے۔

دونوں ٹیموں کے باہمی مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو اس میں دونوں ٹیمیں ہم پلہ نظر آتی ہیں۔

کروشیا اور ارجنٹائن ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پانچ بار ٹکرائیں اور دو دو بار فاتح رہیں ایک میچ ڈرا ہوا۔

بات کی جائے گزشتہ ورلڈ کپ 2018 کی تو اس میں کروشیا نے ارجنٹائن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کیا تھا۔

فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل دفاعی چیمپئن فرانس اور پہلی بار فائنل فور میں پہنچنے والی مراکش کے مابین ہوگا۔

میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں