فیفا ورلڈ کپ میں مراکش نے پرتگال کو اپ سیٹ شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
عالمی فٹبال کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے فیورٹ ٹیم پرتگال کو 1-0 سے شکست دی، مراکش کی جانب سے یوسف النصیری نے شاندار گول اسکور کیا۔
مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں کیےگئے گول کو پرتگال برابر نہ کرسکا۔
واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم بن گئی ہے۔
یاد رہے کہ مراکش کا سیمی فائنل میں مقابلہ انگلینڈ اور فرانس کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
MOROCCO ARE HEADING TO THE SEMI-FINALS! 🇲🇦@adidasfootball | #FIFAWorldCup
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) December 10, 2022
اشرف حکیمی والدہ سے دعائیں لینے پہنچ گئے
تاریخی کامیابی کے بعد مراکش کے کھلاڑی اشرف حکیمی ایک بار اپنی والدہ کے پاس پہنچے اور ان سے دعائیں لیں۔شاندار کامیابی پر مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں جیت کا جشن بھی منایا۔
یاد رہے کہ مراکش نے پری کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ ٹیم اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹرفائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
مراکش کے گول کیپر نے یکے بعد دیگرے اسپین کے تین گول روک کر اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں جگہ دلائی تھی۔
میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔