فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آج دو پری کوارٹر فائنل کھیلے جائیں گے جس میں فاتح دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹائیں گے جب کہ ہارنے والی گھروں کو واپس جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قطر میں جاری دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ سنسنی خیز ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ آج مزید دو میچز ہوں گے جن کی فاتح ٹیمیں ٹرافی کے حصول کی جانب پیش قدمی جاری رکھیں گی جب کہ ناکام ٹیمیں خالی ہاتھ گھروں کو لوٹیں گی۔
آج تیسرا پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے اگلے مرحلے تک رسائی کا عزم لے کر میدان میں اترے گی جہاں اس کا مقابلہ لیون ڈوسکی کی پولینڈ سے ہوگا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
پری کوارٹر فائنل مرحلے کا چوتھا میچ انگلینڈ اور سینیگال کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جس کا آغاز رات 12 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میسی کا جادو چل گیا، آسٹریلیا کو ہرا کر ٹرافی کیجانب ایک اور قدم بڑھا دیا
برازیل اور نیدر لینڈ کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں ہیں۔
میگا ایونٹ کے تمام میچ اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔