ماسکو: فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں روس نے اسپین کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں میزبان روس نے پنلٹی شوٹ آؤٹس پر اسپین کو 3-4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
میچ دوسرے ہاف میں ایک، ایک گول سے برابر رہا، دونوں ٹیموں کو اضافی وقت دیا گیا تاہم اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی میچ برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔
Welldone Goal keeper.
Best penalty shootout save.#ESPRUS #worldcup pic.twitter.com/Wch3fG3vbt— aashu… (@AashishSpeaks) July 1, 2018
اسپین کی ٹیم کھیل شروع ہونے کے 12 ویں منٹ میں ہی گول کرنے میں کامیاب ہوگئی جب روس کے سرگئی نے اون گول کردیا تاہم روس کے آرٹم ڈسیوبا نے گول برابر کردیا۔
اس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنلٹی شوٹ آؤٹ کا مرحلہ آن پہنچا، اسپین کی جانب سے دو پنلٹی ککس ضائع کرنے پر روس کامیابی سے ہمکنار ہوگیا، اسپین کے کوکے اور آس پاس نے پنلٹی کک ضائع کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پری کوارٹر فائنل مرحلے دو بڑی ٹیمیں رونالڈو کی پرتگال اور میسی کی ارجنٹینا مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں۔