The news is by your side.

Advertisement

فیفا فٹبال ورلڈ میوزیم 28فروری کو کھول دیا جائے گا

زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فیفا کی جانب سے فٹبال ورلڈ میوزیم اٹھائیس فروری کو کھول دیا جائے گا۔

سوئٹزرلینڈ میں فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ فٹبال میوزیم کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں فٹبال میوزیم اٹھائیس فروری کو عام افراد کے لئے کھول دیا جائے گا، تین فلورز پر مشتمل میوزیم پر ایک سو چالیس ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔

میوزیم کو فیفا ایوارڈ جیتنے والے بہترین کھلاڑیوں سے منسوب کیا گیا ہے، فیفا میوزیم کے مینجنگ ڈائریکٹر سٹیفن جاسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ہر سال ڈھائی لاکھ لوگ میوزیم کارخ کریں گے۔


فیفا کے معزول صدر سیپ بلیٹرکے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلاٹر فیفا کے صدر نہیں رہے، انہیں میوزیم میں عام شہری کی طرح داخل ہونا ہوگا، میوزیم میں فٹبال ورلڈ کپ پوسٹرز، دنیائے فٹ بال کے جگمگاتے ستاروں کی تصاویر آویزاں ہیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں