تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

15 سالہ ریاضی دان پی ایچ ڈی اسکالر بننے کیلئے تیار

لندن : برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کم عمرترین ریاضی دان کو برطانیہ کی سب سے معروف یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ (پی ایچ ڈی) کی تعلیم حاصل کرنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ کے علاقے ساوتھ کوئینز فیری سے وانگ پوک لو، جنھیں پوک کے نام سے جانا جاتا ہے، فی الحال ایک مقامی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، مگر اسکول کی تعلیم کے دوران ہی انھوں نے فارغ اوقات میں اسٹیٹسٹکس (اعداد و شمار) میں ماسٹرز کرلیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آئندہ برس وہ برطانیہ کی ایڈنبرا یونیورسٹی میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کر رہے ہوں گے اور برطانیہ کے سب سے کم عمر پی ایچ ڈی اسکالر بننے کی راہ پر گامزن بھی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت سب سے کم عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ریکارڈ 17 سالہ رتھ لارنس کے پاس ہے جنھوں نے سنہ 1989 میں اکسفورڈ یونیورسٹی سے یہ ڈگری حاصل کی تھی۔

پوک کے ہائی اسکول کی ہیڈ ٹیچر کا کہنا ہے کہ ان کا پورا اسکول پوک کو حاصل ہونے والی کامیابیوں پر نازاں ہے۔

پوک نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کنٹونیز کی شاعری 11 ماہ کی عمر سے ہی پڑھنی شروع کر دی تھی۔ یقین مانیے مجھے بالکل نہیں معلوم تھا کہ میں کیا کر رہا تھا۔

Comments