جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پانچویں جماعت کی طالبہ سے کزن کی اسلحہ کے زور پر زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

میاں چنوں: پنجاب کے ضلع میاں چنوں میں پانچویں کلاس کی طالبہ کو اسلحہ کے زور پر کزن نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق میاں چنوں کے تھانہ چھب کلاں کے نواحی علاقے میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو کزن نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق طالبہ کو والدین کی عدم موجودگی پر عثمان نامی کزن بہلا پھسلا کر ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں حاجی نامی شخص نے پستول تان لیا اور ملزم نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

لڑکی کی حالت غیر ہونے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں: چمن : دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں10سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی تھی واردات کے شبے میں گرفتار کیے گئے2ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں