اشتہار

بحرین: تنخواہ مانگنے والے 50 پاکستانیوں کو قید کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین: تنخواہ مانگنے والے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ سینٹر میں ایک سال سے قید کرنے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت پاکستان نے تاحال ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق 50 پاکستانی باشندے ایک سال سے بحرین کے ڈی پورٹ سینٹر میں بے یار و مددگار پڑے ہوئے ہیں لیکن حکومت پاکستان یعنی دفتر خارجہ کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

اطلاعات ملی ہیں کہ راولپنڈی، گوجرا نوالہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے شہری چند برس قبل روزگار کے لیے بحرین گئے تھے جہاں پاکستانیوں نے تنخواہ نہ ملنے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف بحرین کی عدالت سے رجوع کیا۔

- Advertisement -

عدالت نے متاثرین کے حق میں فیصلہ دیا لیکن متاثرین کو تنخواہ دینے کے بجائے ڈی پورٹ سینٹر میں بند کر دیا گیا اور پاکستانی سفارت خانے کے کسی اہلکار نے مدد نہیں کی۔

متاثرین نے وزیراعظم نواز شریف سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک شہری یاسر کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کی طبیعت انتہائی خراب ہے، اسے پاکستان لایا جائے، حکومت سے دردمندانہ اپیل پے۔

اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ پھنسے ہوئے ان پاکستانی باشندوں میں یاسر علی، ساجد رحیم، محمد ارشد، عثمان علی، خواجہ کامران، حق نواز، محبوب خان،محسن کمال، امجد اسلام،بابر علی،محمد اسرار شامل، عبدالمستقیم خان، مجاہد رسول اور روز رحمان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں