تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یمن میں باغیوں اور فوج کے درمیان شدید جھڑپیں، 150 افراد ہلاک

صنعا: یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے، اب تک دیڑھ سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حکومتی فوج اور ایران نواز حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، جبکہ فوجی اہلکاروں کو بھی جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 110 حوثی باغی جبکہ یمنی حکومت کی فورسز کے 32 اہلکار مارے گئے۔

یمن: سرکاری فوج کی کارروائی، 58 جنگجوں ہلاک، درجنوں زخمی

اس کارروائی میں یمنی فوج کو سعودی اتحادی افواج کی بھی مدد حاصل رہی، اور باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں غیرمعمولی نوعیت کے فضائی حملے ہوئے تھے، جس کے باعث ڈیڑھ سو شدت پسند ہلاک جبکہ سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ الحدیدہ بندرگاہ پر سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے حوثی انخلا کے لیے ایک بڑا فوجی آپریشن کیا گیا تھا جس میں یمنی فوجیوں نے بھی حصہ لیا تھا۔

البتہ اب تک باغیوں کا انخلا عمل میں نہیں آیا، جبکہ عسکری اتحاد کے ترجمان کی جانب سے دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ جلد الحدیدہ کو باغیوں سے کلیئر کرالیں گے۔

Comments

- Advertisement -