جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں، 24 جنگجو ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 24 جنگجو سمیت 17 فوجی بھی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 24 شدت پسند بھی مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ادھر افغانستان کے جنوبی صوبہ ارزگان میں گائیڈیڈ میزائل حملے میں 24 طالبان ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے تاہم افغان وزارت دفاع نے یہ نہیں بتایا ہے کہ اس حملے کو نیٹو کی قیادت والے اتحادی فوج نے یا پھر افغان فوج نے انجام دیا۔

- Advertisement -

البتہ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے افغان فورسز کی جانب سے کیے گئے، جبکہ اس دوران شدید مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا، شدت پسندوں نے فوجی اہلکاروں پر بھی میزائل داغے۔

اس حملے کے بارے میں ابھی تک طالبان کا رد عمل سامنے نہیں آیا۔ افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 اہلکار مارے گئے جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس بات کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے کہ اس حملے کو نیٹو کی قیادت والے اتحادی فوج نے یا پھر افغان فوج نے انجام دیا۔

افغانستان، قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرطالبان کا حملہ، 12 افراد ہلاک

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغان صوبے قندھار میں طالبان کی جانب سے دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں