پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

غزہ ناکہ بندی پر اسرائیلی آرمی چیف اور وزرا میں جھگڑا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ کی ناکہ بندی پر نیتن یاہو کی کابینہ کے اجلاس کے دوران شرکأ لڑپڑے۔

اسرائیل کے پبلک براڈکاسٹر، کان کے مطابق غزہ میں فوجی آپریشن میں توسیع کے حوالے سے اپنی تازہ ترین میٹنگ کے دوران اسرائیل کے چیف آف جنرل اسٹاف اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ کے دو ارکان کے درمیان گرما گرم تصادم ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر اور وزیر برائے تصفیہ اورت اسٹروک پر چلائے جب دونوں وزرا نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے لیے "امداد لانے کی ضرورت نہیں ہے”۔

براڈکاسٹر نے آرمی چیف کے حوالے سے کہا کہ ایال ضمیر چیخ چیخ کر جواب دیا کہ آپ سمجھ نہیں رہے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ آپ ہم سب کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، ایک بین الاقوامی قانون ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔ ہم پٹی کو بھوکا نہیں رکھ سکتے، آپ کے بیانات خطرناک ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایال ضمیر نے بھی مبینہ طور پر یہی بیان نیتن یاہو کے سامنے دہرایا لیکن کابینہ نے بالآخر ان کی سفارش کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا، اور ناکہ بندی جاری رکھنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

اسرائیل نے مارچ کے اوائل سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں ایک اندازے کے مطابق 2.3 ملین فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔

غزہ پر قبضہ

اسرائیل کی جنگی کابینہ نے غزہ پر مکمل اور مستقبل قبضے کے متنازع فیصلے کی منظوری دے دی۔

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ اسموٹریچ نے کہا ہے کہ غزہ کی جارحیت کو وسعت دینے کے لیے کابینہ کے منظور شدہ منصوبے میں "ایک بار اور ہمیشہ کے لیے” انکلیو پر قبضہ کرنا بھی شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسموٹریچ نے ایک کانفرنس میں کہا کہ جس وقت سے زمینی مشقیں شروع ہوں گی، ان علاقوں سے کوئی انخلاء نہیں ہوگا جن پر ہم نے قبضہ کیا ہے یہاں تک کہ یرغمالیوں کے بدلے میں بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کو ہمیشہ کے لیے فتح کرنے جا رہے ہیں ہم لفظ ‘قبضہ’ سے ڈرنا چھوڑ دیں گے ہم علاقے پر قبضہ کر رہے ہیں اور وہیں رہیں گے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل "انسانی امداد پر مکمل کنٹرول رکھے گا تاکہ یہ حماس کے لیے سپلائی میں تبدیل نہ ہو، ہم حماس کو آبادی سے الگ کر رہے ہیں، پٹی کو صاف کر رہے ہیں، یرغمالیوں کو واپس لا رہے ہیں اور حماس کو شکست دے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں