اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کھیرے پر ہونے والا معمولی جھگڑا جس نے خاتون کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست کرناٹک میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیرے پر ہونے والے معمولی جھگڑے نے خاتون کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چامراج نگر ضلع میں نوجوان نے اپنی بہن پر چاقو سے حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ والد اور بھابھی شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے چاقو سے اہل خانہ پر پے در پئ وار کیے جس سے اس کی 26 سالہ بہن چل بسی، اس نے والد اور بھابھی کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی جو اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: معمولی تکرار پر جھگڑا : بیوی کے شوہر پر چھریوں کے وار

ہوا کچھ یوں کہ ملزم اپنی بھانجی کو کھیرا کھلا رہا تھا جو پہلے سے ہی بخار میں مبتلا تھی، بہن نے کھیرا کھلانے سے روکا جس پر دونوں میں تکرار ہوئی۔

تلخ کلامی کے دوران ملزم نے چاقو اٹھا کر بہن کی گردن پر پھیر دیا جس سے وہ موقع پر ہی جان سے گئیں۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے والد اور بھابھی پر چاقو کے وار کیے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں