بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

شیو کروانے پر جھگڑا، حجام نے باپ بیٹی کو قتل کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: ڈجکوٹ کے نواحی علاقے چک کالا حجام نے فائرنگ کر کے باپ بیٹی کو قتل کر دیا جبکہ مقتول کی دوسری بیٹی زخمی ہے۔

گزشتہ روز مقتول عباس اور حجام امین میں شیو کروانے پر جھگڑا ہوا تھا۔ آج پیر کے روز آمنا سامنا ہونے پر تلخ کلامی کے بعد ملزم امین اور اس کے ساتھی رمضان نے 50 سالہ عباس پر تشدد شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: لٹیروں کی حجام کی دکان میں لوٹ مار کی واردات، فوٹیج وائرل

مقتول کی بیٹی 25 سالہ رخسانہ اور اس کی 14 سالہ بہن باپ کو بچانے گئیں تو ملزم امین نے فائرنگ کر دی جس سے عباس اور رخسانہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دوسری بیٹی زخمی ہوئی۔

دوہرے قتل کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن میں سے رمضان کو پیٹرولنگ پولیس نے پل کاہنہ کے قریب گرفتار کر لیا۔ مقتول باپ بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلیے ڈجکوٹ اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

گزشتہ سال جولائی میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حجام کی دکان پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک لڑکا زخمی ہوگیا تھا۔

گلشن اقبال بلاک 10 میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ ساجد شریف کے نام سے ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے دوران حمزہ نامی ملزم فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، فائرنگ کی زد میں آکر نائی ارشد زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں