جنوبی افریقہ کے شہر پوچیفسٹروم میں کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی ایچ مینز نیشن ہاکی کپ میں پانچویں و آٹھویں پوزیشن کے لیے پاکستان اور جاپان کے مابین میچ کھیلا جائے جس میں جاپان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔
اس سے قبل پاکستان اور فرانس کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، گرین شرٹس کی جانب سے راناعبدل، افراز اور احمد ارباز نے گول اسکور کیے تھے جبکہ آئرلینڈ نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی تھی۔
آئرلینڈ کی جانب سے ایمپی کونر، واکر بینجمن اور شین نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول عبدالحنان شاہد نے اسکور کیا۔
قبل ازیں گرین شرٹس کو میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔