جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

نیشنز ہاکی کپ: پاکستان نے کینیڈا کو آؤٹ کلاس کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنز ہاکی کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو باآسانی ایک کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دے دی۔

پہلے کوارٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا جبکہ دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے دو ایک کی سبقت حاصل کی پھر تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں قومی ٹیم نے پانچ گول کیے۔

پاکستان کی جانب سے رانا عبدالوحید نے 4 گول اسکور کیے، غضنفر علی نے 2، حنان شاہد اور عبدالرحمٰن نے ایک ایک گول کیا۔

- Advertisement -

کینیڈا کے خلاف فتح کے بعد پاکستان نے پول بی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنز کپ میں یہ پاکستان کی پہلی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ چار چار گول سے برابر ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں