تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

پیٹرول کی حالیہ قیمت عالمی منڈی کے مطابق کم نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر

لاہور : پیٹرول کی حالیہ قیمت عالمی منڈی کے مطابق کم نہ نہ کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی کی قیمت کے برابر کم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرول کی حالیہ قیمت عالمی منڈی کے مطابق کم نہ کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گٸی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی بیرل قیمت کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں کمی نہیں لائی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملک میں قیمتیں کم نہ کرنے سے مہنگائی برقرار رہے گی،پیٹرول کی اصل قیمت کم نہ کرنا استحصال کرنے کے برابر ہے اور آئین کے منافی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرول کی قیمت عالمی منڈی کی قیمت کے برابر کم کی جائے۔

گذشتہ روز فاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پیٹرول پر فی لیٹر 10 روپے جبکہ ڈیزل پر ساڑھے سات روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں