تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دبئی، العین روڈ پر خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے العین روڈ پر فلپائنی خاتون ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی، ڈرائیو کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 34 سالہ فلپائنی خاتون گاڑی کا پنکچر ٹائر چیک کرنے کے لیے کار سے باہر نکلی تو تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگئی، پولیس نے خاتون کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔

فلپائنی خاتون متحدہ عرب امارات میں روزگار کے سلسلے میں مقیم تھی اور سیلز ایگزیکٹو کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہی تھی، خاتون کا تعلق فلپائن کے شمالی صوبے لوزون سے تھا، خاتون کسی کام کے سلسلے میں العین سے دبئی جارہی تھی جب یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔

متحدہ عرب امارات میں فلپائن کے سفیر نے خاتون کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے فلپائنی سفارتخانہ بھرپور تعاون کرے گا۔

العین پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ماضی بھی اس نوعیت کے مختلف واقعات پیش آچکے ہیں، اگر دوران ڈرائیونگ گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوجائے تو کوشش کرنی چاہئے کہ گاڑی کو سڑک سے جتنا دور ہوسکے پارک کیا جائے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایسے موقع پر گاڑی کے اشارے آن رکھنے چاہئیں تاکہ ڈرائیورز کو اس بات کا پتہ چل سکے کہ ان کے سامنے سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی میں کوئی مسئلہ ہوگیا ہے۔

العین پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کو گاڑی کا ٹائر بدلتے وقت بھی خاصی احتیاط سے کام لینا چاہئے، زیادہ بہتر یہی ہے کے سڑک سے جتنا ہٹ کے گاڑی کھڑی کی جائے اتنا ہی بہتر اس طرح حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -