کویت میں معصوم بچے کو واشنگ مشین میں ڈال کر اس کی جان لے لی گئی۔
خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ صباح السالم کے علاقے میں چند روز قبل پیش آیا تھا جہاں ایک گھر میں فلپینی ملازمہ نے شیرخوار بچے کو اندوہناک موت سے دوچار کر دیا۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس ملزمہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے جس میں بچے کو قتل کرنے کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔
ملازمہ نے ڈیڑھ سالہ بچے کو واشنگ میشن میں ڈال دیا تھا اور بچے کی چیخنے کی آوازیں سن کر اہل خانہ نے مشین کو روکا اور شدید زخمی حالت میں بچے کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
غیرملکی ملازمہ نے واقعے کو انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی ماں سے اختلافات کی وجہ سے بچے کو انتقام کا نشانہ بنایا۔
اس واقعے پر شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ کئی مہینوں کی بندش کے بعد ہی فلپینی ملازموں کو مملکت میں آنے کی اجازت دی گئی تھی۔