منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

عمارت کو ایک گنا جائے گا، پنسل سے فارم بھرنے کی اجازت نہیں، چیف شماریات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے کہا ہے کہ گراؤنڈ پلس ٹو یعنی تین منزلہ گھرعام گھر ہوتاہے، کثیرالمنزلہ عمارت نہیں، ایسی عمارت کو ایک ہی نمبر دیا جائے گا، عملے کو پنسل سے فارم بھرنے کی اجازت نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف شماریات نے کہا کہ خانہ شماری کے عملے کو پینسل نہیں دی گئی اور نہ ہی انہیں فارم بھرنے کے لیے اس کے استعمال کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر نشر ہونے والی فوٹیج دیکھی جس میں خاتون فارم بھرنے کے لیے پینسل استعمال کررہی تھیں اور بعد میں پین سے بھرنے کی صفائی دے رہی تھیں جو غیر قانونی ہے اور محکمے نے اس کی اجازت کسی کو نہیں دی اور عملے ، فوجی اور عملے کے سپروائزرز کو پابند کیا ہے کہ وہ بال پین استعمال کرے۔

چیف شماریات نے کہا کہ گراؤنڈ پلس 2 یعنی تین منزلہ عمارت عام گھر ہوتا ہے اور ایسی عمارت کو سرکاری طور پر ایک ہی نمبر دیا جائے گا تاہم اُس میں رہائش پذیر خاندانوں کا اندارج علیحدہ علیحدہ کیا جائے گا، انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ رائے شماری کے لیے آنے والے نمائندے کو پین سے فارم بھرنے پر زور دیں۔

آصف باجوہ نے کہا کہ اگر آپ کے گھر پر ابھی تک عملہ نہیں پہنچ سکا تو اُس کی شکایت درج کروائیں تاکہ عملے کو بھیجا جاسکے، کراچی سے جو شکایات موصول ہوئیں اُن کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں