بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عاشقی 3 میں ہیرو اور ہیروئن کون؟ نام سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’عاشقی ٹو‘ کے تیسرے پارٹ کے مرکزی کرداروں کے نام سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کارتک آریان اور سارہ علی خان فلم عاشقی 3 میں مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ پنکچ ترپاٹھی بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

اس سے قبل سارا اور کارتک امتیاز علی کی لو آج کل میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

رپورٹس کے مطابق لو آج کل ٹو جوڑے کی عاشقی 3 کے لیڈ رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کے مداح جوڑی کو ساتھ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’بھئی فلم میں جنیفر ونگیٹ کو لے لو اور فلم کو بچالو۔‘

واضح رہے کہ فلم میکر کی جانب سے عاشقی 3 کی لیڈ کاسٹ سے متعلق فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

عاشقی سیریز کی پہلی فلم میں راہول رائے نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کے بعد عاشقی ٹو میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور شامل تھے۔

دونوں فلمیں جاندار کہانی اور سپر ہٹ گانوں کی وجہ سے باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں