تازہ ترین

کیا بالی وڈ کی مشہور ومعروف فلم ” آنند” کا ری میک بنایا جارہا ہے؟

نئی دہلی: بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں شمار کی جانے والی "فلم آنند” سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور راجیش کھنا کی مشہور فلم ” آنند” کا ری میک بنانے کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کا بیڑہ سمیر راج سپی اور وکرم کھکھر نے اٹھایا ہے۔

آنند کا ریمیک اسکرپٹ کے مرحلے پر ہے، فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم پروڈیوسر سمیر راج سپی نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آنند جیسی کہانیوں کو نوجوان نسل کو سنانے کی ضرورت ہے۔

سمیر کا کہنا تھا کہ اصل فلم کی حساسیت اور جذبات کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ موجودہ نسل کو بہت سی کہانیوں کو دوبارہ سنانے کی ضرورت ہے جو آج کے دور میں بہت زیادہ تعلق رکھتی ہیں۔

پروڈیوسر وکرم کھکھر نے آنند کا ری میک بنانے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بین الاقوامی یا علاقائی سطح پر کہانیوں کی تلاش کے بجائے اپنی اپنی کلاسک کو جانچے تو ہمیں انمول جواہرات ملیں گے جیسا کہ آنند فلم۔

یاد رہے کہ انیس سو اکہتر میں ریلیز ہونے والی فلم آنند کی ہدایت کاری ہرشیکیش مکھرجی نے کی تھی جب کہ فلم کے ڈائیلاگ گلزار نے لکھے تھے، راجیش کھنا اور امیتابھ بچن کے علاوہ آنند میں سمیتا سانیال، رمیش دیو اور سیما دیو نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

فلم میں ایک ایسے شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جو موت کے آخری لمحات میں ہار ماننے سے انکار کر دیتا ہے، اور امید پرستی اور ہم آہنگی کا ایک طاقتور پیغام دیتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taran Adarsh (@taranadarsh)

Comments