اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’پُراسرار سیریل کلر کو بے نقاب کرنا پولیس کیلیے چیلنج بن گیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ کی سچے واقعات پر مبنی کرائم تھرلر فلم بون یارڈ کے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

ہالی ووڈ کی کرائم اور سنسنی سے بھرپور فلم ’بون یارڈ‘ پانچ جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں برائن وین ہولٹ، جیکسن، نورا زیہٹنر، مائیکل سرو اور میل گبسن ودیگر شامل ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ جب نیو میکسیکو کے ریگستان میں گیارہ خواتین اور لڑکیوں کی باقیات دریافت ہوئیں تو ایک وسیع تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

- Advertisement -

تحقیقات کے دوران پراسرار سیریل کلر کو بے نقاب کرنا پولیس کے لیے چیلنج بن گیا۔

کیا پولیس اہلکار خواتین کو قتل کرنے والے اس سیریل کلر کو حراست میں لے سکیں گے، یہ جاننے کے لیے آپ کو 5 جولائی کا انتظار کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں