جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

شریف نیّر:‌ نگار ایوارڈ یافتہ فلمی ہدایت کار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فلمی میں بطور ہدایت کار اپنے بے مثال کام کی وجہ سے پہچان بنانے والے شریف نیّر کی آج برسی منائی جارہی ہے۔ شریف نیّر نے سنیما بینوں کو متعدد یادگار فلمیں دیں اور ان کا فلمی کیریئر کام یاب ثابت ہوا۔ ان کی پہلی فلم لیلیٰ مجنوں تھی۔

شریف نیّر نے بطور معاون اپنی پہلی فلم نذیر کے ساتھ بنائی تھی۔ اس فلم میں لیلیٰ کا کردار سورن لتا نے اور مجنوں کا کردار نذیر نے نبھایا تھا۔ بحیثیت ہدایت کار شریف نیرّ کی پہلی فلم کا نام یادگار تھا۔ اس کے ہیرو بھی اداکار نذیر تھے۔ 1952ء میں فلم بھیگی پلکیں سے شریف نیّر نے پاکستانی فلمی صنعت میں اپنا کیریئر شروع کیا۔ بعد میں بطور ہدایت کار ان کی فلمیں‌ محفل، معصوم، عشق پر زور نہیں، نائلہ، لاڈو، ناز، دوستی، ایک تھی لڑکی کے نام سے ریلیز ہوئیں۔

شریف نیّر نے 1965ء میں ریلیز ہونے والی فلم نائلہ کے لیے بہترین اردو فلم اور بہترین ہدایت کار سمیت 8 نگار ایوارڈز حاصل کیے۔ 1971ء میں ریلیز ہونے والی فلم دوستی نے بھی بہترین اردو فلم اور بہترین ہدایت کار کے آٹھ نگار ایوارڈز انھیں دلوائے۔

شریف نیّر 19 اگست 1922ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کی زندگی کا سفر 24 اپریل 2007ء کو لاہور ہی میں‌ تمام ہوا۔ پاکستانی فلمی ہدایت کار شریف نیّر نے بھارتی فلموں کی معروف رقاصہ ککو کی بہن سے شادی کی تھی۔ شریف نیّر لاہور کے گارڈن ٹاؤن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں