تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

‘ہالی ووڈ فلمیں ہمارے سنیما کو ہائی جیک کررہی ہیں’

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی ملک میں ہالی ووڈ فلموں کی نمائش کے خلاف بیان دے دیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہالی ووڈ فلم ڈاکٹر اسٹرینج کو چند دنوں بعد ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری کی فلمیں دو سال کے وقفے کے بعد ریلیز ہوئی ہیں۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ اب ہماری انڈسٹری کو ہالی ووڈ فلموں کی نمائش سے نقصان پہنچے گا اور ہمارا سنیما ہائی جیک ہوجائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم اور مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں ہم کس طرح اپنے سنیما کو ترقی کی جانب لے جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ عید الفطر پر ملک میں کئی فلموں کی نمائش ہوئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا گیا تھا اے آر وائی ڈیجیٹل کے بینر تلے بنی احسن خان کی فلم چکر کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -