تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے چائلڈ‌ اسٹار کی 20 سال بعد واپسی

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے جبران خان کی بالی ووڈ میں 20 سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

اس وقت کے چائئلڈ اسٹار جبران خان فلم ‘عشق وشق ریباؤنڈ’ میں تقریباً 20 سال بعد دکھائی دیں گے جو 2003 میں ریلیز ہونے والی ’عشق وشق‘ کا سیکوئل ہوگی۔

Jibraan Khan (@jibraan.khan) • Instagram photos and videos

فلم عشق وشق میں اداکار شاہد کپور اور امریتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اب فلم کا سیکوئل تیاری کے مراحل میں ہے جس میں جبران خان بطور ہیرو دکھائی دیں گے اور فلم کو آئندہ برس 2023 میں ریلیز کیا جائے گا۔

بالی وڈ میں واپسی کی اطلاع اداکار نے اپنے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘خواب بھی سچ ہوتے ہیں’، ساتھ ہی اداکار نے فلم کے دوسرے اداکاروں کو بھی مینشن کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jibraan Khan (@jibraan.khan)

جبران خان دیگر فلموں میں بھی بطور چائلڈ اسٹار دکھائی دیے جن میں ‘کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا’اور ‘رشتے’ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جبران خان نے 2001 میں فلم کبھی خوشی کبھی غم میں ‘کرش رائے چند’ کا کردار ادا کیا تھا جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑے۔

Comments

- Advertisement -