اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فلم مالک کی پابندی کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ہائیکورٹ نے فلم مالک کی پاکستانی سینماوں میں نمائش پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فلم کی نمائش کے لئے حکومت پنجاب کا جاری کردہ اجازت نامہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

فلم کی نمائش کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں پرپابندی عائد کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں، اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبے کسی فلم پر پابندی عائد کرنے یا نہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مالک فلم میں معاشرتی برائیوں اور کرپشن کو اجاگرکیا گیاہے،،یہ نہ توملکی سالمیت اور نہ ہی معاشرتی اقدار کے خلاف بنائی گئی اس کے باوجود نمائش پر پابندی عائد کی گئی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فلم پر پابندی قانون اور ضابطے کے مطابق عائدکی گئی ہے. عدالت نے فلم کی نمائش کے لئے حکومت پنجاب کا پہلے سے جاری کردہ اجازت نامہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں