کراچی : فلم مالک پاکستانی سنیماگھروں میں پابندی کے باوجود بین الاقوامی سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق عاشرعظیم کی فلم مالک کو پاکستان میں پابندی کا سامناہے،تاہم فلم کو وفاقی سینسر بورڈ یا سندھ سینسر بورڈ ملک سے باہر ریلیز کرنے سے نہیں روک سکتا.
فلم مالک کو پاکستان کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونےکے کچھ ہی عرصے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا،وزارت اطلاعات کے مطابق فلم کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد میں شکایت موصول ہوئی تھیں جس کے مطابق فلم ملک میں نسلی دقیانوسیت کو فروغ دی رہی تھی.
یاد رہے کہ وفاقی سینسر بورڈ کی جانب سے فلم کو کلیئرنس ملنے کے کچھ ہی عرصے بعد سینسر بورڈ کو فلم میں خامیاں نظر آنے لگیں اور فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک کی ملک بھر کے سنیماگھروں میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی.
فلم مالک کی ٹیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں فلم کی پابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پرعدالت کی جانب سے 10 جون کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاگیا تھا.
ڈائریکٹر عاشر عظیم کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم گلف ممالک سمیت کینیڈا،انگلینڈ،امریکا اور آسٹریلیا میں مداحوں کے لیے بہت جلد ریلیز کی جائے گی.
Maalik is coming soon to Cinemas in GCC, US, Canada, UK and Australia. https://t.co/A0J5eFqwTE
— Maalik – The Movie (@Maalik_themovie) July 1, 2016
یاد رہے کہ فلم مالک آٹھ اپریل کو پاکستانی سنیماگھروں میں ریلیز کی گئی،جبکہ اے آروائی فلم ڈسٹریبیوشن پارٹنز ہے،فلم کے ڈائریکٹر، رائٹر،پڑدیوسر عاشر عظیم ہیں، جبکہ فلم کی کاسٹ میں عاشر عظیم، فرحان علی آغا،ساجد حسن، احتشام الدین، حسن نیازی، راشد فاروقی سمیت دیگر شامل تھے.