پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ کراچی : وفاقی حکومت کی جانب سے فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔ لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سےجواب مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق عاشر عظیم کی فلم مالک پر ریلیز ہونے کے دوسرے ہی ہفتے پابندی لگ گئی۔ فلم ڈائریکڑ عاشر عظیم نے پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم پر پابندی غیرقانونی ہے۔

درخواست فلم مالک کی بندش کے خلاف دائر کی گئی ہے، عاشر عظیم کا مؤقف ہے کہ فلم میں قومی مفادکےخلاف کچھ نہیں ہے۔ فلم میں ایسا کوئی مواد شامل نہیں تھا کہ جس پر پابندی لگا ئی جائے۔

دوسری جانب فلم “مالک” پرپابندی کے خلاف شہری کی جانب سے دائردرخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست کی سماعت کی ۔

لاہورہائی کورٹ میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ سنسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ کےبعد پابندی کا جواز نہیں۔ پابندی سے کرپٹ عناصر کو مزید تقویت ملے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مالک کے خلاف پابندی پر وفاقی حکومت اورسنسربورڈ سے واضح جواب مانگ لیاہے۔

عدالت نےوفاقی حکومت اورسنسر بورڈ کونوٹس جاری کرتےہوئے سترہ مئی کو جواب طلب کرلیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں