تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سارو گنگولی کی زندگی پر فلم، قرعہ کس اداکار کے نام نکلے گا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سربراہ بی سی سی آئی سارو گنگولی کی زندگی پر فلم بننے جا رہی ہے تاہم ابھی تک مرکزی کردار کے لیے اداکار کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری بھارتی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتانوں اظہر الدین اور ایم ایس دھونی کے بعد اب ایک اور سابق کپتان سارو گنگولی کی زندگی پر فلم بنانے جا رہی ہے جس کی تصدیق خود گنگولی نے بھی کردی ہے تاہم فلم میں ان کا کردار کون ادا کرے گا اس کے لیے بہت سے نام گردش میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے لیے رواں ہفتے سارو گنگولی نے فلم سے متعلق ممبئی میں فلم پروڈیوسر سے بھی ملاقات کی ہے جس میں فلم کے اسکرپٹ اور کرداروں سے متعلق بھی گفتگو کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے بڑے اسٹار کی بائیو گرافی پر مبنی یہ فلم بھی بڑے بجٹ کی ہوگی اور اس کے بجٹ کا تخمینہ 200 سے ڈھائی سو کروڑ روپے تک لگایا جا رہا ہے۔

ادھر فلمی حلقوں میں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نوجوان نسل کے پسندیدہ اداکار رنبیر کپور اس فلم میں سابق کپتان سارو گنگولی کا کردار ادا کریں گے تاہم اداکار کی جانب سے اس حوالے سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب سارو گنگولی نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں میرا کردار کون اداکار نبھائے گا؟ اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان محمد اظہر الدین اور ایم ایس دھونی کی زندگی پر بھی فلم بن چکی ہے۔ اظہر الدین کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا تھا جب کہ ایم ایس دھونی پر بننے والی فلم میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ نے دھونی کا کردار نبھایا تھا۔

Comments

- Advertisement -