جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

میوزک کنسرٹ کے دوران پراسرار قاتل کو پکڑنے کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاس اینجلس: ہالی وڈ کے معروف اداکار اسٹار جوش ہارٹنیٹ کی کرائم مسٹری فلم ’ٹریپ‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’ٹریپ‘ کی کہانی باپ اور بیٹی پر مبنی ہے جو ایک پاپ کنسرٹ میں شرکت کرتے ہیں جہاں انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک تاریک اور خوفناک واقعہ کے مرکز پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا کہ کیسے میوزک کنسرٹ کے دوران پراسرار قاتل کو پکڑنے کیلیے پولیس منصوبہ بندی کرتی ہے۔ شاطر مجرم پولیس کے جال میں پھنسے گا یا نہیں؟ یہ جاننے کیلیے اگست تک انتظار کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

فلم میں ہدایت کاری کے فرائض ایم نائٹ شیاملن نے انجام دیے اور وہی کرائم مسٹری کے اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ علاوہ ازیں، کاسٹ میں جوش ہارٹنیٹ، ہیلی ملز اور مارنی میک فیل و دیگر شامل ہیں۔

’ٹریپ’ کی ریلیز 9 اگست 2024 کو سینما گھروں مین متوقع ہے۔

ٹریلر دیکھیں:

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں