اشتہار

نامور فلمساز نے کرینہ کپور کو ’بد مزاج‘ کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے اپنی پہچان بنانے والی کرینہ کپور کو مراٹھی فلمساز مہیش تلکر نے ’بد مزاج‘ قرار دے دیا۔

مہیش تلکر ایک نامور فلمساز ہیں جن کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کرینہ کپور پر تنقید کرتے ہوئے اداکارہ سے منسلک ایک واقعہ بیان کیا۔

وہ لکھتے ہیں کہ 8 سال قبل ہم بیرون ملک سے لوٹنے کے بعد ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے تو مراٹھی پروگرام کی ایک فنکارہ کرینہ کپور کے پاس ان کا استقبال کرنے کیلیے پہنچی، لیکن انہوں نے اسے مکمل نظر انداز کیا جس سے وہ کافی مایوس ہوگئی۔

- Advertisement -

مہیش تلکر نے پوسٹ میں لکھا کہ حال ہی میں نارائن مورتی کا انٹرویو دیکھا جو لندن سے بھارت واپس پہنچے، انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ فلائٹ میں کرینہ کپور بھی ساتھ بیٹھی تھیں۔

فلمساز نے لکھا کہ ’دوران پرواز کچھ لوگ اپنی نشستوں سے اٹھ کر نارائن مورتی سے ملنے آئے تو وہ نہ صرف بے حد خوش ہوئے بلکہ ان سے خوشگوار موڈ میں گفتگو بھی کی۔ اسی طرح جب کچھ مداحوں نے کرینہ کپور سے گفتگو کرنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ نے انہیں مکمل نظر انداز کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بہت سی مشہور فلمی شخصیات ایسی ہیں جو صرف اپنی فلم کی تشہیر کے وقت مداحوں سے پیار کرنے کا ناٹک کرتی ہیں۔

مہیش تلکر کی پوسٹ سے زیادہ تر لوگوں نے اتفاق کیا جبکہ اداکارہ کے فیز نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں