بھارت میں مہنگی اور انوکھی شادیوں کا رواج چل پڑا ہے اور دلہا دلہن اپنی شادی کو انوکھا ترین بنانے کے لیے ہر حد سے گزر جاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر وائرل ایک ویڈیو میں سولہ سنگھار کیے ایک دلہن گاڑی کے بونٹ پر دلہے کے گھر کے نیچے کھڑی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ایک ڈائیلاگ پر لپ سنک کرتی ہے۔
پس منظر میں ڈائیلاگ سنائی دیتا ہے جس میں لڑکی کہتی ہے کہ مجھے شادی کرنی ہے تم سے۔
دلہن بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مشہور اسٹائل کی نقل بھی کرتی ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر مختلف کمنٹس کیے، کچھ نے دلہن کو سراہا تو کچھ نے اسے احمقانہ حرکت قرار دی۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اتنی گرمی میں کار کے اندر نہیں بیٹھا جارہا یہ باہر کیسے بیٹھی ہے۔