منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

کے پی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے کابینہ میں کوئی مشیر یا معاون خصوصی نہیں ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ میں صرف وزرا کو ہی شامل کیا جائے گا نگراں وزیراعلیٰ کوئی مشیر یا معاون خصوصی نہیں رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ اور انجینئر انجم بہرہ ور خان شامل ہوں گے اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے پرنسپل سیکریٹری محمد اشفاق کو بھی نگران وزیر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد قیصر اور ڈاکٹر ریاض انور نئی نگراں کابینہ کا بھی حصہ ہوں گے جب کہ عامر عبداللہ اور آصف رفیق آفریدی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور مسعود شاہ کے ناموں کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز کابینہ میں شمولیت سے قبل ملاقاتیں کیں۔ جن میں انجینئر عامر ندیم درانی، نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کے پی نگراں حکومت کی کابینہ کے 27 اراکین نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مستعفی ہونے والوں میں 16 وزرا، 4 مشیر اور 7 معاونین خصوصی شامل تھے۔

نگراں حکومت خیبر پختونخوا کی کابینہ سے مزید ارکان مستعفی ہوگئے

مسعود شاہ، عبد الحلیم قصوریہ، ارشاد قیصر، محمد علی شاہ، ہدایت اللہ، سلمیٰ بیگم، ریاض انور، پیر ہارون شاہ، شیراز اکرم، ملک مہر الہی، حامد شاہ، بخت نواز، حاجی غفران، فضل الٰہی، تاج محمد ، حمایت اللہ، ظفر محمود اور رحمت سلام خٹک استعفیٰ دینے والوں میں شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں