فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز نہ صرف فرنچائز میں بہترین فلم ثابت ہورہی ہے بلکہ باکس آفس پر سب سے کامیاب بھی ہے، اس میں دکھائے جانے والے موت کے مناظر دیکھنے والوں کو کچھ دیر کیلئے حقیقت سے دور کردیتے ہیں۔
14سال کے طویل وقفے کے بعد یہ ’ہارر سیریز‘ زبردست انداز میں واپس آئی ہے اور شائقین اس سے بے حد لطف اندوز بھی ہو رہے ہیں۔
’فائنل ڈیسٹینیشن : بلڈ لائنز‘ کی اصل جان وہی ہے جس نے اس سیریز کو مشہور کیا وہ ہے اس میں خوفناک، اچانک اور ناقابلِ فراموش اموات۔
فلم کی کہانی اسٹیفانی کے گرد گھومتی ہے جو موت سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے لیکن جیسا کہ اس سیریز کی روایت ہے کہ کوئی بھی موت سے محفوظ نہیں رہتا۔
مذکورہ مضمون میں فلم ’فائنل ڈیسٹینیشن : بلڈ لائنز‘میں عکسبند کیے جانے والی سب سے ہولناک اموات پر نظر ڈالی گئی ہے جنہیں خوف اور خونریزی کے لحاظ سے درجہ بند کیا گیا ہے۔
اسٹیفانی اور چارلی کی موت
اسٹیفانی اپنے بھائی چارلی کی موت کو سی پی آر کے ذریعے جھوٹا ثابت کرکے موت کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتی ہے لیکن اچانک ایک ٹرین حادثے کے دوران ٹرک سے اڑ کر آنے والے لکڑی کے بڑے شہتیر ان دونوں کو کچل دیتے ہیں۔ یہ منظر بے حد خوفناک اور بے رحم ہے۔
اسٹیفانی کی نانی آئرس کی دردناک موت
جب وہ آخری بار اسٹیفانی کو خبردار کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو ایک موسم کا رخ بتانے والا آلہ (ویدر وین) اڑ کر ان کے سر کے پار ہو جاتا ہے۔ اگرچہ یہ مختصر سا منظر ہے، مگر خونریزی کی حد تک خوفناک ہے۔
اسٹیفانی کی ماں ڈارلین ہے۔
ایک دھماکے سے بچنے کے بعد جب وہ چارلی کے ساتھ بھاگنے کی کوشش کرتی ہیں، تو ایک گرنے والا لیمپ پوسٹ ان پر آ گرتا ہے اور وہ کچل جاتی ہیں۔ ان کا انجام تکلیف دہ اور دیکھنے میں بہت افسوسناک ہے۔
اسٹیفانی اور چارلی کی کزن جولیا کی موت
ایک غلط سمت میں مارا گیا فٹبال اسے کچرے کے ڈبے میں پھینک دیتا ہے اور پھر وہ ایک کوڑے دان کے ٹرک کے پچھلے حصے میں کچلی جاتی ہے، یہ حادثہ نہ صرف چونکا دینے والا ہے بلکہ بے حد خوفناک بھی۔
بابی اور ایرک کی خوفناک موت
دونوں بھائی موت کو دھوکہ دینے کے لیے مونگ پھلی سے تیار کردہ بار استعمال کرنے کا منصوبہ بناتے ہیں، مگر ایرک ایک طاقتور ایم آر آئی مشین کی زد میں آ جاتا ہے اور ہلاک ہو جاتا ہے۔ بابی بچ جاتا ہے، لیکن فوراً بعد ایک دھاتی اسپرنگ اس کے سر میں گھس جاتا ہے، اور وہ بھی مر جاتا ہے۔ یہ منظر دل کو دل دہلا دینے والا ہے۔
خاندان کے ایک اور فرد ہاورڈ کی موت
ایک پکنک کے دوران وہ لان موور کے نیچے آ جاتا ہے، ٹوٹی ہوئی شیشے کی بوتل، ٹرامپولین کا حادثہ اور ایک آوارہ نلی، سب مل کر اسے انتہائی ہولناک انداز میں ہلاک کرتے ہیں۔
سب سے خوفناک اور دردناک موت ہے ایرک کی ہوئی
اس کے جسم میں موجود بے شمار پئیرسنگز کو ایم آر آئی مشین کا مقناطیسی کھنچاؤ ایک ایک کر کے نوچ لیتا ہے۔ اس کے بعد ایک وہیل چیئر اسے روند ڈالتی ہے، اور پھر وہ مشین کے اندر کھنچ کر ایک اذیت ناک موت کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ منظر ناقابلِ برداشت حد تک خوفناک ہے۔
مزید پڑھیں : فلم ‘فائنل ڈیسٹینیشن : بلڈ لائنز’ کے نئے ٹریلر نے شائقین کے ہوش اڑا دیے
بلڈ لائنز پچھلے سال اداکار ٹونی ٹوڈ کے انتقال کے بعد ان کی آخری فلمی کردار کی نشان دہی کرتی ہے، اس سے قبل تقریباً تمام پچھلی فلموں میں وہ بلڈ ورتھ کے کردار میں ظاہر ہوئے تھے، فلم برطانیہ میں 14 مئی اور امریکہ میں 16 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔