ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک انگلینڈ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کا حتمی شیڈول؟

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورے کی تصدیق کر دی ہے، ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم 28 جون کو برطانیہ پہنچے گی، پاکستانی اسکواڈ بلیک فینچ نیو روڈ وارسیسٹر میں 14 روز قرنطینہ میں رہے گا، 13 جولائی کو پاکستانی ٹیم ڈربی شائر کے لیے روانہ ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ڈربی شائر میں پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی، پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل 4 ڈے پریکٹس میچ کھیلے گا، جب کہ دورے کے دوران پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

تاہم ای سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اور ٹی 20 میچز کے حتمی شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے گا، خیال رہے کہ انگلش بورڈ نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی عائد کی ہے، کرونا متاثرہ کھلاڑی 28 جون کو انگلینڈ میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

انضمام الحق کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے 2 منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظر ثانی شروع کر دی ہے، ان کھلاڑیوں کا اگلا ٹیسٹ پیر 29 جون کو ہوگا۔

کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج آج آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں