منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

فائنل میں سوریا کمار کے کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 کا فائنل تو جیت گیا مگر آخری اوور میں سوریا کمار یادیو کے کیچ نے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، ہاردک پانڈیا کے آخری اوور کی پہلی بال کو جنوبی افریقی بیٹر ملر نے اسٹریٹ پر چھکے کے لیے اچھالا تھا۔

ایسے میں سوریا کمار یادیو نے باؤنڈر پر ان کا شاندار کیچ لیتے ہوئے بھارت کی جیت کی راہ ہموار کی تھی، تاہم اب ان کا کیچ متنازع بن رہا ہے کیوں کہ سوریا نے کیچ بالکل باؤنڈری روپ کے پاس لیا تھا جبکہ کیچ لینے کے بعد وہ گیند ہوا میں اچھال کر باؤنڈری کے باہر بھی چلے گئے تھے۔

- Advertisement -

بھارتی کرکٹر نے اس دوران پھر تیزی سے آکر دوبارہ کیچ تھاما تھا، تاہم اب بہت سے فینز کا کہنا ہے کہ کیچ پکڑنے کے دوران ہی ان کا پاؤں باؤنڈری روپ کو ٹچ کررہا تھا، جس کی تصاوریر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ایک جنوبی افریقی مداح نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ یقینی طور پر اس کیچ کے ری پلے کو ایک سے زیادہ بار دیکھا جانا چاہیے تھا، باؤنڈری کی رسی دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کے جوتے سے چھو کر اس نے واضح طور کی ہو۔

ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ پر اس بات کو واضح کیا گیا کہ باؤنڈری رسی کی سوریا کے کیچ پکڑنے کے فوراً بعد ہلی تھی اسے پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔

تاہم آئی سی سی کا سیکشن 19.3 کہتا ہے کہ ’’اگر کوئی ٹھوس چیز جو حدود کو نشانی کے طور پر استعمال ہوتی ہے، کسی وجہ سے ہٹ بھی جائے تو باؤنڈری کو اس کی اصل حالت میں سمجھا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت جنوبی افریقہ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی ٹوٹئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں